جمعرات 22 جنوری 2026 - 13:00
دشمن کا فتنہ برپا کرنے کا منصوبہ سالوں پہلے سے تھا

حوزہ/ اصفہان صوبہ کے حوزہ علمیہ کے نائب مدیر نے کہا کہ دشمن کی حالیہ فتنہ انگیزی کی کارروائیاں سالوں پہلے سے منصوبہ بند تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان کے نائب مدیر حجت الاسلام والمسلمین عبدالامیر خطاط نائینی، نے حوزہ علمیہ اصفہان کے منتظمین کے اجلاس میں کہا: دشمن کی حالیہ فتنہ انگیزی کی کارروائیاں سالوں پہلے سے منصوبہ بند تھیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ کوشش کرنی چاہیے کہ متاثرہ مدارس علمیہ اپنی سابقہ حالت اور معمول پر واپس آ جائیں اور طلبہ کی تعلیمی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے۔

حجت الاسلام والمسلمین خطاط نے کہا: مؤثر تبلیغ کے لیے تجاویز پیش کی جانی چاہئیں تاکہ تبلیغی راہ میں مزید پیشرفت ہو سکے۔ مؤثر تبلیغ کا مقصد لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، جیسا کہ حضرت علی علیہ السلام نے خوارج کی جنگ میں کئی بار لوگوں سے بات چیت کر کے ایک قابل ذکر تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

انہوں نے زور دیا: کم عمری میں ہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں جو اس عمر میں لوگوں کے دھوکہ کھانے اور جذباتی ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فسادیوں کے گروہوں میں 14 سالہ ہلاک شدگان کی موجودگی ان کے دھوکہ کھانے اور فسادی گروہوں میں شامل ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اصفہان صوبہ کے حوزہ علمیہ کے نائب مدیر نے تاکید کی: آمد و رفت اور مقامات کے بنیادی ڈھانچے میں خاص احتیاط کی جانی چاہیے تاکہ جانی نقصان اور ہلاکتیں کم ہو سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha